ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / موریہ نے کیا مایاوتی پرجوابی حملہ

موریہ نے کیا مایاوتی پرجوابی حملہ

Sat, 25 Jun 2016 18:39:25  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 25جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سربراہ مایاوتی نے حال ہی میں پارٹی چھوڑنے والے سینئر لیڈر سوامی پرساد موریہ کو بی ایس پی اور اپنے معاشرے کے تئیں ’’غدار‘‘قراردیا۔وہیں موریہ نے بھی جوابی حملہ کیا اور کہا کہ بی ایس پی سربراہ نے امبیڈکراورکانشی رام کے مشن کے ساتھ ’’غداری‘‘ کی ہے۔مایاوتی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ بی ایس پی کی تاریخ ہے کہ پارٹی کو موریہ جیسے سوارتی اور غدار جو بھی لوگ چھوڑ کر گئے ہیں وہ اکیلے گئے ہیں، ان کاسماج نہیں گیا۔ایسے لوگ کچھ وقت بعدسیاسی طور پرختم ہو گئے۔موریہ کی غلطی کی سزا ان کے معاشرے کو نہیں دی جائے گی اور ان کی اب دوبارہ پارٹی میں کبھی واپس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ موریہ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ ذات موریہ کے علاوہ شاکی، کشواہااورسینی ذات کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔آج میں میڈیا کے ذریعے اس معاشرے کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ سوامی پرسادموریہ نے بی ایس پی کے ساتھ جو غداری کی ہے، اس کی سزا اس کے معاشرے کو نہیں دی جائے گی۔ادھر موریہ نے مایاوتی کے ان سنجیدہ الزامات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور بی ایس پی بانی کانشی رام کے مشن کے ساتھ ’’غداری‘‘اور اس کا’’قتل‘‘کرنے والی مایاوتی مختلف انتخابات کیلئے پارٹی کا ٹکٹ مانگنے والے لوگوں سے لئے گئے فنڈز کی تفصیلات دینے کیلئے ایک قرطاس ابیض جاری کریں۔


Share: